22 اگست، 2017، 11:46 AM

اسپانوی پولیس کا بارسلونا حملے میں ملوث دہشت گرد کو ہلاک کرنے کا دعوی

اسپانوی پولیس کا بارسلونا حملے میں ملوث دہشت گرد کو ہلاک کرنے کا دعوی

اسپانوی پولیس نے بارسلونا میں دہشت گردانہ حملے میں ملوث اہم روپوش 22سالہ ملزم یونس ابو یعقوب کو گولی مار کرہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپانوی پولیس نے بارسلونا میں دہشت گردانہ  حملے میں ملوث  اہم روپوش 22سالہ ملزم یونس ابو یعقوب کو گولی مار کرہلاک کردیا ہے۔ اسپانوی حکام کے مطابق کیٹالونیا کے خوںریز حملے کاشکار ہونیوالے تمام 14متاثرین اور حملے میں ملوث دہشت گرد گروپ کے ارکان کی شناخت مکمل کر لی ہے، حکام کے مطابق12افراد پر مشتمل دہشت گرد سیل کا خاتمہ کر دیا ہے، کیٹالونیا کے وزیر داخلہ خواکم فورن نے کہا ہے کہ بارسلونا حملے میں ملوث دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو توڑ دیا گیاہے تاہم جو دہشت گرد مفرور ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق ریپول قصبے کا 40 سالہ وہابی پیشنمازعبدالباقی الستی بھی مذکورہ سیل کا حصہ ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اسی نے حملہ آوروں کو دہشت گردی پر مائل کیا تھا، اس امام مسجد کا تعلق مراکش سے ہے۔ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ عبدالباقی بدھ کے دن الکنر میں ایک گھر میں ہونیوالے دھماکے میں مارا گیا تھا تاہم پولیس تصدیق کے لیے ڈی این اے نمونے جمع کر رہی ہے تاکہ اس حوالے سے باقاعدہ ثبوت حاصل کیا جاسکے۔

News ID 1874732

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha